سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ ایک مضبوط پاکستا ن ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے۔پی پی آئی کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا واحد مرکز ہے جو ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ فریدہ بہن جی بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
Next Post
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلے کیخلاف اپیل کی روزانہ سماعت کیلئے پی ٹی آئی کی عدالت سے استدعا
Wed Nov 30 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئیعدالت سے رجوع کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔پی ٹی آئی نے اپیل پر روزانہ سماعت […]