نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلے کیخلاف اپیل کی روزانہ سماعت کیلئے پی ٹی آئی کی عدالت سے استدعا

اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئیعدالت سے رجوع کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔پی ٹی آئی نے اپیل پر روزانہ سماعت کر کے جلد فیصلے کی استدعا کر دی ہے، اور درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ الیکشن کمیشن رپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر رکھی ہے، اور ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ تحریک انصاف نے بیرون ملک سے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے۔