نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شریعت کے نفاذ کیلئے ملک میں مسلح جدوجہد جائز نہیں، مفتی تقی عثمانی مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر سودی نظام کیخلاف ہیں، کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا سود کی لعنت ختم کرنے کیلئے متفقہ آواز بلند کرنا ہوگی:کراچی میں سیمینار سے خطاب

معروف عالمی دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کے نفاذ کیلئے ملک میں مسلح جدوجہد جائز نہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں حرمت سود کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ سودی نظام کا خاتمہ ہو اور اس پر کام کیا جائے، حرمت سود سیمینار کا مقصد سودی نظام کا خاتمہ ہے۔ سود کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے متفقہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ سود کے خاتمے کیلئے کوشش کریں۔ بلا سود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے۔ مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں۔ ایسا فورم وجود میں آنا چاہئے جس میں سلگتے مسائل پر متفق موقف پیش ہو۔ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شریعت کا نفاذ اہم ترین ہے لیکن مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں۔