ممبئی: انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایل میں شامل کنگز الیون پنجاب کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کوششیں شروع کردیں ۔کیون پیٹرسن کو دورہ ویسٹ انڈیز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے انگلش ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کافیصلہ کیا۔کنگز الیون پنجاب کے ہیڈ آف کرکٹ آپریشنز اشنت سرکاریہ کا کہنا ہے کہ ہے کہ کیون پیٹرسن ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہم بولی میں ان کو زیادہ سے زیادہ رقم کے عوض خریدنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرسن کی ریٹائرمنٹ آئی پی ایل کی لگنے والی بولی کا ماحول بدل کر رکھ دے گی ۔