نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لنڈے کا کاروبار کرنیوالوں کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر ڈیرے برنس روڈ،لائٹ ہاؤس، کھارادر،صدر سمیت مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام دن چڑھے سے رات گئے تک کاروبار عروج پر،اس برس نرخ نسبتا زیادہ

کراچی (پی پی آئی) ہلکی سردی کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں بھی لنڈے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔ استعمال شدہ گرم کپڑوں اور جوتوں کا کاروبار کرنے والوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر ڈیرے جما لئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان ریڑھیوں کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام ہونا شروع ہو گئی ہے۔ برنس روڈ،لائٹ ہاؤس، کھارادر،صدر سمیت مختلف مقامات پر سڑکوں کے اطراف قطاروں میں لنڈے کے کپڑوں کی ریڑھیاں لگا لی گئی ہیں۔ جو دن چڑھے سے رات گئے تک کھڑی رہتی ہیں اس برس نرخ نسبتا زیادہ ہیں۔جس کی وجہ سے ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے۔