پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کس ہتھیار سے ہوئی؟ معاملہ مزید الجھ گیا

گوجرانوالہ(پی پی آئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کیلئے استعمال ہونے والے ہتھیار سے متعلق معاملہ مزید الجھ گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق کرائم سین سے نائن ایم ایم کے 9 اور بڑے اسلحہ کی گولیوں کے دو خول ملے تھے۔ نئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نوید سے نائن ایم ایم کی بجائے دیسی ساختہ 30 بور پستول برآمد ہوا۔ تحقیقات پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے۔گزشتہ روز درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر سیاہ رنگ کا 30 بور دیسی ساختہ پستول اور ایک خالی میگزین برآمد ہوئی۔ ملزم نوید کو عدالت میں 9 ایم ایم کی بجائے دیسی ساختہ 30 بور پستول کی برامد ڈال کر پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں 9 ایم ایم کے بعد 30 بور دیسی ساختہ پستول کا سامنے آنا تحقیقات پر کئی سوال کو جنم دے گا۔

Next Post

پاکستان اور چین میں ڈرامہ، فلم اور دستاویزی فلموں کے تبادلہ کا فیصلہ ایف ایم 98 دوستی چینل کے سبکدوش ڈائریکٹر کی ڈی جی ریڈیوسے ملاقات دونوں اداروں میں سوشل میڈیا کے میدان میں تعاون کے وسیع مواقع موجود

Wed Nov 30 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے مشترکہ ریڈیو ایف ایم 98 دوستی چینل کے سبکدوش ہونیوالے ڈائریکٹر چَن شیانگ نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر حسن سے ان کے دفتر میں الوداعی ملاقات کی۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر […]