سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے یکم دسمبر سے شروع ہوں گے

کراچی (پی پی آئی) سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا عمل یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسرسعید قریشی نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے یکم دسمبر سے شروع ہورہے ہیں، اور داخلوں سے متعلق تمام تفصیلات ویب سائٹس اور اخبارات میں جاری کردیئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پروفیسر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ سیشن 23-2022 میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا، اور کسی خاص حلقے یا ضلعے کے امیدواروں کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں کسی تعصب کے بغیر ہزاروں طلباء زیر تعلیم ہیں، کراچی: ایم ڈی کیٹ پر کسی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔پروفیسر محمد سعید قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کے متعلق ہر جائز شکایت کا ازالہ کیا اور کرے گی، یونیورسٹی نے سندھ کے تمام امیدواروں کو 8نمبر اضافی دیے ہیں، ملک کے معتبر طبی تعلیمی ادارے پر مخصوص مقاصد کے تحت الزام تراشی ناپسندیدہ عمل ہے۔

Next Post

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کس ہتھیار سے ہوئی؟ معاملہ مزید الجھ گیا

Wed Nov 30 , 2022
گوجرانوالہ(پی پی آئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کیلئے استعمال ہونے والے ہتھیار سے متعلق معاملہ مزید الجھ گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق کرائم سین سے نائن ایم ایم کے 9 اور بڑے اسلحہ کی گولیوں کے دو خول ملے تھے۔ نئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نوید […]