دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد دی گریٹ گاماں کی تیاری

کراچی (پی پی آئی)دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد اب نئی فلم دی گریٹ گرماں کی اسکرپٹنگ کا آغاز ہوگیا، ناصر ادیب نے کہا کہ امید ہے نئی فلم 1000 کروڑ کا بزنس کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا کے مصنف ناصر ادیب نے کہا کہ وہ ایک اور میگا بجٹ فلم کے لئے اسکرپٹ تیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی فلم کی کہانی پنجاب کے مشہور گاماں پہلوان سے متاثر ہوکرلکھی جارہی ہے۔ جبکہ اس فلم میں گاماں پہلوان رستم زمان کی زندگی کے چند واقعات کو بھی حقیقی طور پر لیا جائے گا۔ تاہم باقی فلم فکشن ہوگی۔ دی گریٹ گاماں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی پروڈکشن شایان خان کررہے ہیں۔ شایان خان کی فلم منی بیک گارنٹی اگلے برس اپریلمیں ریلیز کی جائے گی۔دی گریٹ گاما ں بھی پنجابی زبان میں ہی ہوگی۔ناصر ادیب نے بتایا کہ وہ متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ ملک کا سینما اسی وقت اچھا بزنس کر سکے گا جب فلمیں لاہور سے بننا شروع ہونگی اور اب یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

Next Post

سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے یکم دسمبر سے شروع ہوں گے

Wed Nov 30 , 2022
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا عمل یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسرسعید قریشی نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے یکم دسمبر سے شروع ہورہے ہیں، اور داخلوں سے متعلق تمام تفصیلات ویب سائٹس اور اخبارات میں […]