کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے بچی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے فیز فائیو سے 6 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے گھر کے مالک عمران کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا۔پولیس کو گھر کے باہر کی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے۔ بچی گزشتہ روز گھر سے کچرا پھینکنے گئی تھی واپس نہیں آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ڈیفنس میں فلیٹ میں کام کرتی تھی اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔پولیس نے اہل علاقہ سے معاملے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے جب کہ معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Next Post

جہلم میں ڈاکوؤں نے برطانیہ پلٹ خاندان کو لوٹ لیا

Wed Nov 30 , 2022
جہلم (پی پی آئی)جہلم میں ڈاکوؤں نے بیرون ملک سے آئے خاندان کو بھی نہ بخشا اور برطانیہ پلٹ فیملی سے قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کالا گوجراں کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے رکشے میں سوار تین خواتین سے اسلحہ کے زور پر […]