جہلم (پی پی آئی)جہلم میں ڈاکوؤں نے بیرون ملک سے آئے خاندان کو بھی نہ بخشا اور برطانیہ پلٹ فیملی سے قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کالا گوجراں کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے رکشے میں سوار تین خواتین سے اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہوگئے جن کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات سے قبل رکشے کا تعاقب کیا تھا جن کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Next Post
نشترپارک کراچی کے شہریوں سے بھرا ے,اگلا میئر جیالا ہو گا، بلاول بھٹو شہری مسائل حل کریں گے،پی پی وفاق کی جماعت ہے توکراچی کی بھی ہے کراچی کے میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسی شہر میں پیدا ہوا جیالا میئر منتخب ہو گا
Wed Nov 30 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر ایک جیالا ہو گا اور ہم شہریوں کے مسائل حل کریں گے۔بلاول بھٹو نے عمران خان کے استعفوں کے اعلان کو ڈرامہ قرار دے دیاشہر قائد میں پی پی کے 55 ویں یوم […]
