نشترپارک کراچی کے شہریوں سے بھرا ے,اگلا میئر جیالا ہو گا، بلاول بھٹو شہری مسائل حل کریں گے،پی پی وفاق کی جماعت ہے توکراچی کی بھی ہے کراچی کے میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسی شہر میں پیدا ہوا جیالا میئر منتخب ہو گا

کراچی (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر ایک جیالا ہو گا اور ہم شہریوں کے مسائل حل کریں گے۔بلاول بھٹو نے عمران خان کے استعفوں کے اعلان کو ڈرامہ قرار دے دیاشہر قائد میں پی پی کے 55 ویں یوم تاسیس کے سلسلیمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اس سال ضلعی سطح پر یا ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں پی پی پی کا یوم تاسیس منایا جائے گا۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ نشترپارک کراچی کے شہریوں سے بھرا ہوا ہے اور اسی شہر میں پیدا ہوا ایک جیالا شہر کا میئر منتخب ہو گا، پی پی پی وفاق کی جماعت ہے تو کراچی کی بھی جماعت ہے اور ہمارا بھی حق ہے کہ ہم کراچی کا میئر منتخب کریں اور کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں۔