اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع کردیا گیا ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تین بورڈز تشکیل دیے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے تشکیل دیے جانے والے تینوں بورڈز کیا اجلاسوں کی صدارت سابق وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جب کہ مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تینوں ریجنز کے صدور و جنرل سیکریٹریز بورڈز میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق تشکیل دیے جانے والے بورڈز کے اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہوں گے۔اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے2018 میں کامیاب اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اثاثے چیک کرے گی، اسمبلیوں سے باہر موجود پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی ٹکٹیں جاری کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق کے مطابق تمام ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔