جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اگر پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کی تو انتخابات کا فیصلہ آئین کے مطابق ہو گا: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اگر پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کی تو انتخابات کا فیصلہ آئین کے مطابق ہو گا، اگر پی ٹی آئی نے 20 دسمبر تک اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے تو اس عرصے کا انتظار بھی کیوں کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف ملک میں عدم استحکام پھیلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پنجاب اور کے پی میں اسمبلیاں توڑتے ہیں تو صرف وہیں انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ وفاق، سندھ اور بلوچستان میں انتخابات نہیں ہوں گے۔ اگر ایسا ہوا تو ان انتخابات کی حیثیت کیا ہو گی۔ اگر یہ جیت گئے تو ٹھیک ورنہ پھر فتنہ اور فساد پھیلائیں گے۔