ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے زائد ہوگئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں مہنگائی کی شرح 25.14 فیصد رہی جو گذشتہ سال ان مہینوں میں 9.32 تھی۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 23.84 فیصد رہی۔زیر جائزہ مہینوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ تعلیمی اخراجات میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور میڈیکل اخراجات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔

Next Post

اگر پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کی تو انتخابات کا فیصلہ آئین کے مطابق ہو گا: رانا ثنا اللہ

Wed Nov 30 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اگر پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کی تو انتخابات کا فیصلہ آئین کے مطابق ہو گا، اگر پی ٹی آئی نے 20 دسمبر تک اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے تو اس عرصے کا انتظار بھی کیوں کر رہے ہیں۔ […]