اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔
Next Post
ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے زائد ہوگئی
Wed Nov 30 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں مہنگائی کی شرح 25.14 فیصد رہی جو گذشتہ سال ان مہینوں میں 9.32 تھی۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 23.84 فیصد رہی۔زیر جائزہ مہینوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں 31 […]
