کراچی(پی پی آئی) سندھ حکومت نے کھیلوں کے لیے سالانہ کیلنڈر تیار کرلیا ہے اور17 سال کے بعد کراچی میں نیشنل گیمزکا انعقاد ہوگا اور اگلے سال جنوری میں بیچ گیمز بھی ہوں گے۔محکمہ کھیل سندھ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہاہے کہ سندھ میں کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی، سندھ حکومت نوجوانوں کو کھیل کھیلنے کے لیے محفوظ اور مناسب ماحول فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دے کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔