کراچی(پی پی آئی)معروف پاکستانی کرکٹر جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جویریہ خان نے اپنے پندرہ سالہ ون ڈے کریئر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ میں کرونیگالا سری لنکا میں کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں کیا تھا۔جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔سپریم کورٹ نے شوکت محمود کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل کا فیصلہ جاری کر دیا جویریہ اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں اور بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2,000 سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔انہوں نے 50 اوورز کے چار ورلڈ کپ (2009، 2013، 2017 اور 2022) اور تمام آٹھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (2009، 2010، 2012، 2014، 2016، 2018، 2020 اور 2023) میں پاکستان کی نمائندگی کی۔جویریہ پاکستان ویمنز ٹیم اسکواڈ کا بھی حصہ تھیں جنہوں نے چین اور جنوبی کوریا میں منعقدہ 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔جویریہ نے 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی بھی کی۔انہوں نیخواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو ایڈیشنز (2018 اور 2020) میں ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
Latest from Blog
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان
لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں اگلے تعلیمی سال سے حصول تعلیم کے لیے جن غیر ملکی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں قومی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے کیچ، تربت اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 14 افراد
راچی(پی پی آئی)خام غذائی اشیا کی برآمدات اپریل میں 23.19 فیصد بڑھ کر 57 کروڑ ڈالر
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل 28 مئی کے اجلاس میں نوازشریف کو
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید عبدالاحد نے بلوچستان
کوئٹہ (پی پی آئی)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن (اے پی ایم ایم اے) کے