اسلام آباد (پی پی آئی) 17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کی افتتاحی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پیٹرن پاکستان نیوی گالف (نارتھ) کموڈور ثاقب الیاس نے ایونٹ کے مختلف پہلوؤں اور مختلف کیٹیگریز میں سی این ایس امیچور گالف کپ کے میچز چار بڑی کیٹیگریز میں کھیلے جائیں گے جن میں امیچورز،خواتین، سینئرز اور جونیئرز کے مقابلے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہمانوں اور اسپانسرز کے لیے دوستانہ میچ بھی کھیلا جائے گا۔۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کے مطابق مقابلے کی افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔