کراچی (پی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ صہیونی سامراجی ناپاک گٹھ جوڑ کاایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے صہیونی سامراجی ناپاک گٹھ جوڑکی جانب سے یہ حملہ ایران کی سلامتی و سا لمیت پر براہِ راست حملہ ہے کشیدگی روکنے کیلئے انسانی برادری کو اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اگر معاملات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ایسی جنگ چھڑسکتی ہے جو پورے خطے کی تباہی کا ذریعہ بن سکتی ہے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔شعبہ اطلاعات شیعہ علماکونسل پاکستان کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ صہیونی سامراجی ناپاک گٹھ جوڑ اپنی جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ و لبنان میں قتلِ عام کا مرتکب ہو رہی ہے اس نے غزہ و لبنان میں حملے بڑھادیے صہیونی سامراجی ناپاک گٹھ جوڑ نے ایران پر فضائی حملے کرکے پورے خطے کو مکمل جنگ کے مزید نزدیک پہنچادیا ہے۔دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے عوام کی نسل کشی اور ان مظلوم نہتے معصوم بچوں، خواتین نوجوانوں اور بوڑھوں بم برسانے کیلئے صہیونیوں کو بھاری ہتھیار فراہم کررہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔