اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست انتشار اور نفرت پرمبنی ہے اپنے دورحکومت میں سیاسی مخالفین پرنیب کیسزبنوائے۔9مئی کو احتجاج کے نام پر فسادبرپاکیاگیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہغیرملکیوں کے ذریعے26نومبرکو9مئی ٹوکیا گیا۔عدم ثبوت کے باوجود پی ٹی آ ئی کا لاشیں گرنے کاپروپیگنڈہ جاری ہے۔ہمیں آئندہ نسلوں کی بہتری کیلئے کام کرناہے۔معیشت کواپنی سیاست کے نذر نہ کریں۔سیاست سے پہلے ریاست کو ترجیح دینی چاہیے۔۔
Next Post
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا دن منایا گیا
Thu Dec 12 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات12دسمبر کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کا دن منایا گیا۔یونیورسل ہیلتھ کوریج سے مراد لوگوں کو بلاتخصیص صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہے جو کہ احتیاط، علاج، بحالی اور دیکھ بھال پر مشتمل ہے۔اقوام متحدہ کے مستحکم ترقی کے اہداف کے تحت تمام ممالک 2030تک یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کے لیے […]