پاکستان سمیت دنیا بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا دن منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات12دسمبر کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کا دن منایا  گیا۔یونیورسل ہیلتھ کوریج سے مراد لوگوں کو بلاتخصیص صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہے جو کہ احتیاط، علاج، بحالی اور دیکھ بھال پر مشتمل ہے۔اقوام متحدہ کے مستحکم ترقی کے اہداف کے تحت تمام ممالک 2030تک یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کے لیے پر عزم  ہیں،پاکستان ہیلتھ فورم نے یونیورسل ہیلتھ کوریج  کے عالمی دن کے موقع پر ایک  پیغام میں کہا ہے کہ شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ہسپتالوں کی حالت زار اور طب سے وابستہ افراد کی استعداد اور وسائل بہتر بنانا بھی ضروری ہے۔پاکستان ہیلتھ فورم کے اعلامیہ کے مطابق ساتھ ہی  ساتھ عوام میں متوازن خوراک،اور ورزش، کی اہمیت کے ساتھ ساتھ نشے جیسی نقصان دہ عادتوں سے اجتناب کا شعور اجاگر کرنا بھی ضروری ہے۔تاکہ صحت مند معاشرہ کا قیام ممکن ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت ٹر یکٹرز کی فراہمی جاری

Thu Dec 12 , 2024
اٹک(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کامیاب کاشتکاروں کوگرین ٹریکٹرز کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کرنے کی تقریب اٹک میں منعقد ہوئی۔پروگرام کے تحت ضلع اٹک کے 148 کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے گئے،تقریب میں رکن قومی اسمبلی اٹک […]