اٹک(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت کامیاب کاشتکاروں کوگرین ٹریکٹرز کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کرنے کی تقریب اٹک میں منعقد ہوئی۔پروگرام کے تحت ضلع اٹک کے 148 کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے گئے،تقریب میں رکن قومی اسمبلی اٹک شیخ آفتاب احمد نیبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کاشتکاروں کو مبارکباد پیش کی۔