لاہور: بھارت کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے روایتی حریف ٹیم کے خلاف 24 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پی بی سی کے مطابق بلائنڈ کرکٹ کی حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سلطان شاہ کے مطابق بھارتی ٹیم آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالی کرکٹ سیریز میں تین ٹی 20 اور تین ہی ایک روزہ میچز کھیلیں جائیں گے۔