سندھ میں سروس اسٹرکچر تبدیل، 17 سے 21 گریڈ کی 1486 پوسٹیں اپ گریڈ

کراچی (پی پی آئی)سندھ میں سروس اسٹرکچر تبدیل ہو گیا 17 سے 21 گریڈ کی 1486 پوسٹوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔سندھ کے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں 17 سے 21 گریڈ تک پوسٹیں بڑھائی جائیں گی، پی پی آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری نئی نوٹیفکیشن کے تحت سندھ میں 21 گریڈ کی 25 پوسٹیں ہوں گی۔نئے حکم نامے کے تحت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ 21 یا 22 گریڈ کا ہوگا،سینئر ممبربورڈ آف ریونیو، چیئرمین اینٹی کرپشن، چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم، تمام ڈویژنوں کے کمشنر، چیئرمین پراونشل اتھارٹی گورنر سندھ وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹریز، سیکریٹری صوبائی محتسب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری 21 گریڈ کے مقرر ہوں گے جبکہ انوائرمنٹ اور متبادل انرجی، وائلڈ لائف، فاریسٹ، کچی آبادی اسپیشل ڈیولپمنٹ، اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی، صحت، اور محکمہ فنانس کے سیکریٹری 21 گریڈ کے ہوں گے۔ایس اے ایف کا اے ڈی، ممبر لینڈ یوٹلائیزیشن، بورڈ آف ریونیو بھی 21 گریڈ کے ہونگے نئی حکم نامے کے تحت 21 گریڈ کے 25 عہدے جبکہ 20 گریڈ کے 68 عہدے ہونگے جس میں سیکریٹری سروسز، سیکریٹری جی اے، سیکریٹری قانون اور پارلمانی معاملہ، سیکریٹری ہیومن رائٹس، ہوم ڈپارٹمنٹ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن، خوراک، سیکریٹری لیبر 20 گریڈ کے ہوں گے۔19 گریڈ کی 83 پوسٹیں ہونگی جس میں مختلف محکموں کے ڈی جی، ڈاریکٹر، ممبر، چیئرمین میونسپل کمشنر اور ایڈیشنل سیکریٹریز 19 گریڈ کے ہونگے، محکمہ ریونیو کے 29 اضلاع میں 19 گریڈ کے ڈپٹی کمشنر تعینات ہونگے جبکہ نان ریونیو فلڈ میں مختلف محکموں کے ملا کر 277 افسران 19 گریڈ میں ہونگے 18 گریڈ کی مجموعی تعداد 341 عہدے ہونگے 17 گریڈ کے لیے ریونیو اور نان ریونیو کے 240 افسر ہونگے۔

Next Post

پنشن میں عدم اضافہ کیخلاف درخواست میں وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو دوسری بار 25 ہزارجرمانہ

Thu Dec 1 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی)ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کی عدم پیشی پر سول ایوی ایشن کو دوسری بار 25 ہزارجرمانہ کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں […]