جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سنگاپوردنیا کا مہنگا ترین اور دمشق سستا ترین شہر،کراچی چھٹے نمبر پر

کراچی (پی پی آئی) کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔برطانیہ کے معروف اشاعتی ادارے دی اکنامسٹ گروپ نے رواں برس دنیا بھر کے 174 شہروں کی مہنگائی اور اس کے عوام پر اثرات کی درجہ مندی کی ہے جس کے مطابق استنبول، بیونس آئرس اور تہران میں مہنگائی سب سے زیادہ بڑھی۔پی پی آئی کے مطابق وینزویلا کے شہر کراکس میں تو ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 132 فیصد دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کی طرح رواں برس بھی سنگا پور دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے لیکن اس بار اس کے ساتھ نیویارک بھی سرفہرست ہے۔دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں تل ابیب، ہانگ کانگ، لاس اینجلس، زیورخ، جنیوا، سان فرانسسکو، پیرس، کوپن ہیگن اور سڈنی ہیں۔ دنیا کا سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق ہے، جس کے بعد لیبیا کا شہرطرابلس، ایران کا دارالحکومت تہران دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر قرار پایا ہے۔روشنیوں کے شہر کراچی کو پاکستان میں غریب پرور شہر کیا جاتا ہے، عالمی سطح پر بھی اس کی شہرت ایسی ہی ہے۔دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے، اس سے زیادہ سستے شہر دمشق، طرابلس، تہران، تیونس اور تاشقند ہی ہیں۔