جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی میں اضافہ، آئندہ 15 روز میں 36 ارب سے زائد وصولی کا تخمینہ

کراچی (پی پی آئی)حکومت اگلے 15 روز میں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت اگلے 15 روزمیں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔ پی پی آئی کے مطابق پٹرول سے 25 ارب 96 کروڑ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 10 ارب 18 کروڑ ریونیو جمع ہوگا۔دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 12 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 25 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ پٹرول پر پہلے ہی 50 روپے لیٹر ڈیویلپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر لیوی 5 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے 1 پیسہ کر دی گئی ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 7 روپے90 پیسے سے بڑھا کر15 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔