بیت المقدس(پی پی آئی) اسرائیلی فلم ساز ناداف لاپیڈجنہوں نیبین الاقوامی فلم فیسٹیول میں متنازعہ فلم‘دا کشمیر فائلز’کو پراپیگنڈہ اور بے ہودہ قراردیا تھا۔ ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں کہاہے کہ’دا کشمیر فائلز’کے خلاف سرعام بولنا آسان نہ تھا۔ اسرائیلی فلم ساز ناداف لاپیڈ نے مزید کہا کہ متنازعہ فلم کے بارے میں اس طرح کا بیان دینا آسان نہیں تھاکیونکہ وہ ایک تو مہمان تھے دوسرے جیوری کے صدربھی تھے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں معلوم تھا کہ یہ تقریب میزبان ملک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل تھی ہے، جہاں ہر کوئی حکومت کی تعریف کررہاتھا۔تاہم انہوں نے کہاکہ کسی نہ کسی نے تو سچ سامنے لانا ہی تھا۔ اسرائیلی فلم ساز نے مزید کہا کہ “ہال میں ہزاروں افراد موجود تھے، جن میں فلمی ستارے، سرکاری عہدیداراور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں جو حکومت کی تعریف سننا چاہتی تھیں لیکن “ایسے ملک میں جہاں اپنے دل کی بات یا حقیقت کا اظہار کرنے کی صلاحیت تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہو، کسی نہ کسی کو تو بولنا ہی تھا۔”واضح رہے کہ ناداف لاپیڈ نے فلمی میلے کے اختتامی تقریب میں اپنی تقریر میں متنازعہ فلم‘دا کشمیر فائلز’کو نمائش میں شامل کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے‘پروپیگنڈا’اور بیہودہ فلم قرار دیا تھا۔ جس وقت وہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ہال میں بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر اور ریاستی وزیر اعلی کے علاوہ متعدد اہم شخصیات موجود تھیں.
Next Post
پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی میں اضافہ، آئندہ 15 روز میں 36 ارب سے زائد وصولی کا تخمینہ
Thu Dec 1 , 2022
کراچی (پی پی آئی)حکومت اگلے 15 روز میں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت اگلے 15 روزمیں […]
