جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کا قومی دن آج منایا جائے گا پاکستان پہلا ملک، جس نے سب سے پہلے اسے تسلیم کیا امارات میں مقیم پاکستانی بھی یہ دن شوق سے مناتے ہیں

دبئی (پی پی آئی) متحدہ عرب امارات کو معرض وجود میں آئے 51 سال ہو چکے ہیں – 1971 میں سات ریاستوں کا اتحاد 2 دسمبرکو ہوا جسے متحدہ عرب امارات (UAE) کا نام دیا گیا- امارات بھر میں اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور ہر سطح پر یو اے ای کا قومی دن پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے- پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے اسے تسلیم کیا- اس لحاظ سے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے آپسی تعلقات دیرینہ اور مثالی ہیں – متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بھی یہ دن ذوق و شوق سے مناتے ہیں -اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کا 51 واں قومی دن عجمان میں منایا- یو اے ای کے 51ویں نیشنل ڈے کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای کی صدر فرزانہ کوثر نے کیا جس میں پی ایم ایل این وومن ونگ یو اے ای کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم، پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین اور پی ایم ایل این کی دیگر عہدیدار اور ممبر خواتین نے شرکت کی-