لاہور میں غلط پارک گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع سی ٹی او لا اسد اعجازنے جیل روڈ پرکلپنگ لگا کرمہم کا آغاز کیا

لاہور (92 نیوز) – لاہور ٹریفک پولیس نے غلط پارک کردہ گاڑیوں کو کلپ لگا کر وہیں بند کرنا شروع کر دیا۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی اَن کلپ کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی او لاہور نے جیل روڈ پر رانگ پارک گاڑیوں کو کلپنگ لگا کر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کہتے ہیں ٹریفک جام کی بڑی وجہ غلط پارکنگ ہے، آج سے کلپ لگا کر گاڑی بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، انہیں جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کلپ کیا جائے گا۔سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا لاہور میں رانگ پارکنگ ختم کرنے کیلئے لفٹرز کی تعداد ناکافی تھی۔ شہریوں کو ٹریفک قانون کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں۔

Next Post

متحدہ عرب امارات کا قومی دن آج منایا جائے گا پاکستان پہلا ملک، جس نے سب سے پہلے اسے تسلیم کیا امارات میں مقیم پاکستانی بھی یہ دن شوق سے مناتے ہیں

Thu Dec 1 , 2022
دبئی (پی پی آئی) متحدہ عرب امارات کو معرض وجود میں آئے 51 سال ہو چکے ہیں – 1971 میں سات ریاستوں کا اتحاد 2 دسمبرکو ہوا جسے متحدہ عرب امارات (UAE) کا نام دیا گیا- امارات بھر میں اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور ہر سطح پر یو اے ای کا قومی دن پورے جوش و خروش سے […]