اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل تین ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے تینوں ججز سے حلف لیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق تقریب میں ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کے ججز، وکلاء اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ججز نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے حلف ناموں پر دستخط کیے۔ تینوں ججز کو 17 دسمبر 2021 میں ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن، پارلیمانی کمیٹی کے بعد صدر مملکت نے ججز کی مستقل تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے تینوں ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Next Post

لاہور میں غلط پارک گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع سی ٹی او لا اسد اعجازنے جیل روڈ پرکلپنگ لگا کرمہم کا آغاز کیا

Thu Dec 1 , 2022
لاہور (92 نیوز) – لاہور ٹریفک پولیس نے غلط پارک کردہ گاڑیوں کو کلپ لگا کر وہیں بند کرنا شروع کر دیا۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی اَن کلپ کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی او لاہور نے جیل روڈ پر رانگ پارک گاڑیوں کو کلپنگ لگا کر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔ سی ٹی او […]