کولمبو: سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آوٹ آف فارم سینئر بیٹسمین مہیلا جے وردھنے اور بولر رنگانا ہیراتھ کو ون ڈے سیریز میں ریسٹ دیا گیا جبکہ بیٹسمین ڈیموتھ کرونا رتنے اور لاہیرو تھریمانے بھی ون ڈے اسکواڈ سے آوٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں اینجلو میتھیوز جبکہ ٹی 20 سیریز میں دنیش چندی مَل ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 12 فروری سے شروع ہو گی۔