مارک ویبر کا برازیلین گراں پری کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی: فارمولا ون آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر برازیلین گراں پری میں آخری مرتبہ جلوہ گر ہوں گے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ برازیلین گراں پری کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ اپنی آخری ریس میں اپنے مداحوں کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ برازیل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کریں گے۔مارک ویبر 12 سال کے دوران 215 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

Next Post

شدیدعوامی دباﺅ کی وجہ سے ٹیم مسلسل ہار رہی ہے : نجم سیٹھی

Fri Nov 22 , 2013
لاہور: پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عوام کے دباوکی وجہ سے کرکٹ ٹیم مسلسل ہار ہی ہے۔تھائی لینڈمیں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی شدید دباﺅ میں […]