لاہور: پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عوام کے دباوکی وجہ سے کرکٹ ٹیم مسلسل ہار ہی ہے۔تھائی لینڈمیں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی شدید دباﺅ میں ہیں۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش میں وہ بہتر کھیل پیش نہیں کر پا رہے۔ سینئر کھلاڑیوں کو ایک دم نہیں نکالا جاسکتا۔ نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ بھارت سے سیریز بحالی کے معاملے پر بات ہوئی ہے اگلے سال پاک بھارت سیریز ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گراونڈ آباد کرنے کے لئے دہشت گردی کےخلاف ایکشن لینا ہو گا۔