‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آصف زردای اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں 30جنوری سے پہلے قبل ازوقت الیکشن کافیصلہ ہوجائیگا: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے اپنی ٹو ئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے عمران خان یہ جنگ جیتے گا،پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہے ہیں تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوارہے ہیں اور پاکستانی باہرکے بینکوں میں بھیج رہے ہیں روس نے تیل دینے سے انکار کردیاہے گوگل نے کی ائیرپیڈامعطل کردیاہے مہنگائی دوگنی زرمبادلہ کم ہوگیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں جو عمران خان کیساتھ غداری کریگا اپنی سیاست دفن کرے گا، دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہو گی پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پے لکھی گئی ہے،آصف زردای اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں آصف زردای سندھ کی فکرکریں 30جنوری سے پہلے قبل ازوقت الیکشن کافیصلہ ہوجائیگا۔