سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا

لاہور(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا۔ عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا۔ سپریم کورٹ آرڈر سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی فعال ہوگئی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل عابد زبیری نے موقف اپنایا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا، سروس ٹربیونل کے دو رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا، ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا۔ وکیل غلام محمود ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتوا تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ لاہور ہاہیکورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

Next Post

آصف زردای اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں 30جنوری سے پہلے قبل ازوقت الیکشن کافیصلہ ہوجائیگا: شیخ رشید

Fri Dec 2 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے اپنی ٹو ئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے عمران خان یہ جنگ جیتے گا،پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہے ہیں تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوارہے ہیں اور […]