آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا خیبر پختونخوا جانے کا پروگرام منسوخ

پشاور/ لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف عمران خان کے چیئرمین نے استعفوں کے معاملے پر کے پی اسمبلی کے اراکین کو راضی کرنے کیلئے پشاور جانا تھا تاہم اب انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان نے وہاں سندھ اور کے پی اسمبلی کے پارٹی اراکین سے ملاقاتیں کرنی تھی، اور استعفوں کے معاملے پر خیبرپختون خوا اسمبلی کے اراکین کو راضی کرنے کیلئے پشاور بھی جانا تھا۔ترجمان پنجاب حکومت نے بیان جاری کیا ہے کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا جانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے، کیوں کہ خراب موسم کے باعث فضائی سفر ممکن نہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان نے آج خیبرپختون خوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا تھا، جس کی صدارت انہوں نے خود کرنی تھی۔