آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کھیلے گی

کراچی (پی پی آئی)پاکستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے سعودی عرب جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی پاکستان فٹ بال فیڈریشن ہارون ملک نے کہا ہے کہ ’جنوری میں پاکستانی خواتین کی ٹیم سعودی عرب میں چار ملکی سیریز کھیلے گی۔‘ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 15 تک سکروٹنی کا آخری دن ہے بیس دنوں میں کلبز کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔’ٹورنامنٹ میں پاکستان، سعودی عرب اور کموروز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ چوتھی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پہلی بار فٹ بال کا ایونٹ ہم نے مکمل کیا، دو کوچنگ کورسز بھی ہم نے مکمل کیے۔‘ہارون ملک نے کہا کہ ’پی ایف ایف وفد نے قطر میں کچھ ممالک سے ملاقاتیں بھی کیں۔ قطر میں سعودی عرب، بیلجیئم اور جرمنی کے آفیشلز سے ملاقات ہوئی ہے۔ بیلجیئم، نیدرلینڈز کے ساتھ مل کر کوچنگ کورسز شروع کریں گے۔‘ان کے مطابق ’فیفا اور اے ایف سی کا وفد جنوری میں پاکستان میں آئے گا۔‘