سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیرنے 13ویں انٹرنیشل فائٹ کا اعلان کردیا

 گلگت/   بلتستان(پی پی آئی)باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ کا اعلان کر دیا۔ عثمان وزیر کی فائٹ 27 جون کو بنکاک تھائی لینڈ میں ہوگی، اس بار عثمان وزیر کا مقابلہ مصری حریف سے ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق عثمان وزیر اپنی تمام 12 فائٹ جیت کر ناقابل شکست ہیں، عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل،ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔عثمان وزیر اپنی 13ویں فائٹ کے لئے بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں، ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اس فائٹ کے لیے زبردست محنت کی ہے، قوم میری کامیابی کی دعا کرے۔عثمان وزیر نے ایشین ٹائٹل، مڈل ایسٹ اور ورلڈیوتھ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا، انہوں  نے حکومت پاکستان اور گلگت حکومت سے تعاون کی اپیل کی ہے۔