کراچی(پی پی آئی)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی مارکیٹ میں آگئی۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی کے نام کی مٹھائی شیئر کی گئی جسے دیکھ کر اداکارہ بھی دنگ رہ گئیں۔پی پی آئی کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ حرا مانی کے نام کی مٹھائی پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں 400 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے، اس مٹھائی کو بھارتی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔حرا مانی نے اپنے نام کی مٹھائی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے رد عمل میں لکھا ہے کہ “یہ کیا سلوک ہے”۔
Next Post
پیر پگاڑا سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
Tue May 28 , 2024
کراچی(پی پی آئی)حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پیر پگاڑا کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پیر پگاڑا […]