کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں کمزور مغربی ہواؤں کے زیر اثر بدھ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں آندھی کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایاجنوب مغرب سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور یہ سلسلہ 29 مئی تک جاری رہے گا۔