کابل میں پاکستانی سفارت خانہ پر حملہ، ناظم الامور محفوظ، گارڈ زخمی

کابل (پی پی آئی)افغان دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور پر مسلح شخص نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ اْس وقت کی گئی جب ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے۔پی پی آئی کے مطابقفائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگیں جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں تعطیل کی وجہ سے باعث رش نہیں تھا۔

Next Post

مشروط مذاکرات کی پیشکش پر مریم اورنگزیب کا 2 لفظی ردعمل، ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اکتوبر2023‘

Fri Dec 2 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشروط مذاکرات کی پیش کش پر دو لفظی ردعمل دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔اس کے جواب […]