شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرویز الٰہی کے کہنے پر جمع کرائی تھی، لیگی رہنما عطا تارڑ کا انکشاف

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے کہنے پر جمع کرائی تھی۔پی پی آئی کے مطابقلیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کیلئے مرتے دیکھا ہے، مجھے خود انہوں نے کال کر کے پوچھا تھا کہ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی؟، رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے تحریک عدم اعتماد کا پیش ہو جانا کافی ہے، قانونی طو پر چیزیں بہت واضح ہیں، قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں تحلیل ہو بھی جاتی ہیں تو الیکشن کیلئے ہم تیار ہیں،تحریک عدم اعتماد کیلئے کسی بھی وقت کہا جا سکتاہے، ہر لحاظ سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔