لاہور: قومی ٹیم کے آل راونڈر عبدالرزاق کے ستارے گردش میں آ گئے۔ دبئی میں مختصر فارمیٹ میں آوٹ آف فارم کھلاڑی کو گھر آنے کے چند دن بعد بدقسمتی نے گھر میں چوری کا سامنا بھی کروا دیا۔ قومی آل راونڈر عبدالرزاق کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ایک سال کے بعد واپسی ہوئی بہت ساری امیدیں لے کر دبئی کے میدان میں اترے لیکن وہ پہلے میچ میں دس رنز سے زیادہ سکور نہ کر سکے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور انہیں بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹنا پڑا۔ عبدالرزاق دبئی سے مایوس گھر پہنچے تو چند دن بعد ہی بدقسمتی نے انہیں دوبارہ آن لیا۔ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں عبد الرزاق کے گھر چور لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات اور کرنسی لے اڑے۔ قومی کرکٹر کے مطابق چور گھر میں واش روم کی کھڑکی سے داخل ہوئے اور لاکر اٹھا کر لے گئے۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لاکر میں پاسپورٹ، کاغذات اور لاکھوں مالیت کے زیوارت موجود تھے۔ صبح ہوتے ہی پولیس بھی موقع وردات پر پہنچی اور گھر کا جائزہ لیا۔ قومی کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے ڈیفنس جیسے علاقے میں چوری ہونا قابل افسوس بات ہے۔
Next Post
بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
Wed Nov 27 , 2013
کانپور: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ویسٹ انڈینز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ سیموئلز 71 […]

