کوئٹہ (پی پی آئی) 56 ویں نیشنل مین ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کاکوئٹہ میں افتتاح ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی نے افتتاح کیا، قومی چیمپئن شپ میں میزبان بلوچستان سندھ،پنجاب،خیبر پختونخواہ،اسلام آباد،آزاد جموں کشمیر،گلگت بلتسان، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، فاطمہ گروپ، کروماٹیکس، ہائرایجوکیشن کمیشن، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اس موقع پرسیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دوسری دفعہ نیشنل ٹیبل ٹینس کا چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا ہے کھلاڑی امن کے سفیر ہیں ہمارا وژن ہے کہ پرامن بلوچستان کا پیغام دنیا بھر میں پھیلائیں
Next Post
موٹروے پولیس کی 25 ویں سالگرہ منائی گئی
Fri Dec 2 , 2022
نصیرآباد (پی پی آئی)موٹروے پولیس کی 25 ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی. یوم تاسیس پر کیک کاٹنے کے علاوہ قرآن خوانی ہوئی نیزفلیگ مارچ، سیمینار، واک و گفٹ پیکٹس تقسیم کئے گئے۔