کوئٹہ (پی پی آئی)کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی پْرامن عوام کو عرصہ دراز سے نظر آنے والی بندوق کے سائے سے دور کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق نیشنل ورکشاپ بلوچستان میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کوپیار، محبت اور اپنائیت چاہئے، پْرامن عوام کو بندوق کے سائے سے دور کرنا ہے جب کہ بندوق صرف امن خراب کرنے والوں کے خلاف ہونی چاہئے۔کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو سکیورٹی چیک پوسٹوں کی تکلیف سے باہر کرنا ہے، عوام کی سہولت کے لئے سکیورٹی کی وجہ سے بند سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی کے ناکوں پر پولیس تعینات کردی، 50 فیصد پوسٹیں پولیس کے حوالیکردی ہیں، البتہ امن خراب کرنے والوں سیکوئی نرمی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میرا دل لاپتا افراد اور ان کے اہلخانہ کیساتھ دھڑکتا ہے، لاپتا افراد کے اہلخانہ کی مدد کرنا ضروری ہے، اس ضمن میں قانون کے دائرے میں کارروائی کرنی چاہئے۔
Next Post
کوئٹہ میں نیشنل مین ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح
Fri Dec 2 , 2022
کوئٹہ (پی پی آئی) 56 ویں نیشنل مین ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کاکوئٹہ میں افتتاح ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی نے افتتاح کیا، قومی چیمپئن شپ میں میزبان بلوچستان سندھ،پنجاب،خیبر پختونخواہ،اسلام آباد،آزاد جموں کشمیر،گلگت بلتسان، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، فاطمہ گروپ، کروماٹیکس، ہائرایجوکیشن کمیشن، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور نیشنل ہائی […]