سندھی کلچر ڈے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، صوفیوں نے یہاں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کلچرل ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر سندھ کی قدیم اور عظیم ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے۔ جرمن قونصل جنرل نے سندھی میں سندھ کے تمام باسیوں کو کلچرل ڈے کی مبارکباد دی ہے، ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے مختلف رنگوں کی سندھی ٹوپی کے ساتھ جرمن پرچم کے رنگوں پر مشتمل سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت اور پاک جرمن دوستی زندہ باد کا بھی پیغام دیا۔جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، صوفیوں نے یہاں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے، بوڑھے، نوجوانوں اور خواتین کی جانب سے اپنی ثقافت سے محبت بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہلیانِ سندھ سمیت پوری قوم کو سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مبارکباد دی۔

Next Post

سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے: پرویز الٰہی

Sun Dec 4 , 2022
لاہور (پی پی آ ئی) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سندھ کے ثقافتی دن پر اہل سندھ کو مبارکباد پیشکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کا ثقافتی دن ایکتا جو دھارو مقبول عام ثقافتی تہوار ہے، سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری اور محبت کے […]