پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کابل سفارتخانے پر حملہ، کالعدم تنظیم کے دعوے کی تصدیق کر رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔موجودہ صورتحال پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ مشاورت سے رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں، دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے سب کو مل کر طاقت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔