پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان مردان میں بڑی وکٹیں گرانے کو تیار سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی کی جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ

مردان (پی پی آئی)جمعیت علما اسلام (ف)مردان میں بڑی وکٹیں گرانے کو تیار،سینیٹ میں آزاد گروپ کے سربراہ سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹردلاورخان کے بیٹے عدنان خان اوربھائی اعظم خان دونوں آج جے یوآئی میں شامل ہوں گے،عدنان خان اور اعظم خان 5 دسمبر کو مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں مفتی محمود مرکز میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ اعظم خان پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں،اعظم خان نے 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی وزیر محمدعاطف خان کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور دوسرے نمبرپررہے۔عدنان خان نے گزشتہ الیکشن میں رکن اسمبلی طفیل انجم کے ساتھ انتخابی میدان میں مقابلہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔