پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2کلو سے زائد ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی) ائیرپورٹس سیکورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر فرمان اللہ شارجہ جانے کے لیے جناح ٹرمینل پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپائی ہوئی پائی گئی جس کا اے ایس ایف کے عملے نے مہارت سے کھوج لگایا اور منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر کے بیگ سے مجموعی طور پر 2.068 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔