سیری اے:یوڈینس سرفہرست ٹیموں میں تیسرے نمبر پر

روم:اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے میں یوڈینس نے لازیو کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ یوڈینس نے فارورڑ سیرل تھیریو کے گول کے بدولت لازیو کو0-1سے شکست دے دی ۔یوڈینس اطالوی لیگ میں مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے،لازیو کے خلاف فتح کے بعد ملنے والے تین پوائنٹ نے انھیں جوینٹس اور روما کے بعد ٹاپ پوزیشن پر لاکھڑا کیاہے۔یوڈینس کی سیری اے میں بہترین کارکردگی 1955میںتھی جب دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ 1998اور2012میں تیسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔

Next Post

ایشین گیمز:دفاعی چمپین پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمنز کرکٹ میں بے حال کردیا

Fri Sep 26 , 2014
انچیون:دفاعی چمپیئن پاکستان نے ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ مقابلوں میں بنگلہ دیش کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔گولڈ میڈل کے لیے کھیلے جانے والے فائنل میچ کو بارش کے باعث مکمل نہیں کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے بنیاد پر پاکستان کو چار رنز سے فتح یاب قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 97رنز […]